27 اگست، 2018، 2:36 PM

ترکی کےصدر اردوغان عنقریب ایران کا دورہ کریں گے

ترکی کےصدر اردوغان عنقریب ایران کا دورہ کریں گے

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان 7 ستمبر کو ایران کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان 7 ستمبر کو ایران کا دورہ کریں گے۔ رائٹرز کے مطابق صدر اردوغان اس سفر میں روس ، ترکی اور ایران کے درمیان  سہ فریقی مذاکرات میں بھی شرکت کریں گے ۔ تہران نشست میں شام میں قیام مان کے سلسلے میں ایران، ترکی اور روس کے سربراہان تبادلہ خیال کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق اس  سے قبل تینوں ممالک کے صدور انقرہ میں شام میں قیام امن کے سلسلے میں مذاکرات انجام دے چکے ہیں جس کے نتیجے میں شام کے کئی علاقوں میں امن قائم ہوگيا ہے۔

News ID 1883437

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha